ابنا: گیارھویں دور کے صدارتی انتخابات کے حوالے سے کل رات ملک بھر میں انتخابی مھم اپنے عروج پر رہی اور دارالحکومت تہران سمیت تمام جھوٹے، بڑے شہروں میں کافی گہما گہمی رہی، لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور اپنے امیدواروں کے حق میں بڑے پیمانے پرلوگوں کو کنونس اور زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔انتخابی مھم میں عوام کے جوش و خروش اور دلچسپی کو دیکھتے ہوئے یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ میدان میں رہ جانے والے6امیدواروں کے مابین سخت مقابلے کی توقع ہے ۔ایران کے گیارھویں دور کے صدارتی انتخابات کے نامزد امید واروں نے انتخابی مھم کے دوران ملکی، علاقائی اور عالمی مسائل کے ساتھ ساتھ ایران کے خلاف مغرب کی یکطرفہ پابند یوں کے مقابلے پر تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران دنیا کے دس ایٹمی ملکوں میں شامل ہے اور ان صلاحیتوں کو ایران کے غیور دانشوروں نے پیدا کیا ہے اور اس مثالی نمونوں کو معاشرے کے اقتصادی ڈھانچے اور پیداواری عمل کی تقویت کے لئے بروئے کار لائے جانے کی ضرورت ہے ۔یاد رہے کہ ایران کے گیارھویں دور کے صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کل جمعہ14 جون کو صبح 8بجے پورے ایران میں بیک وقت شروع ہو گی جو شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہےگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 جون 2013 - 19:30
News ID: 429218
اسلامی جمہوریہ ایران میں گیارھویں دور کے صدارتی انتخابات کی مھم آج صبح 8بجے اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔